ویب ڈیسک : سرکاری سکیم کے تحت وصول کی جانے والی حج درخواستوں کی تعداد 24 ہزار 266 تک پہنچ گئی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی آگئی ہے،ملک کے 15 بینکوں کی نامزد شاخوں میں حج درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔
کہ حج اخراجات کی پہلی قسط 2 لاکھ روپے درخواست کے ساتھ جمع ہو گی، قرعہ اندازی کے 10دن کے اندر مزید 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق منگل کو 4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں،مجموعی طور پر حج درخواستوں کی تعداد 24 ہزار 266 تک پہنچ گئی، حج درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی، سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی۔
ترجمان کے مطابق سپانسر شپ سکیم کے تحت بغیر قرعہ اندازی 5 ہزار نشستیں مخصوص ہیں۔
Load/Hide Comments