پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 4ہزار695پوائنٹس کاریکارڈ اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز خسارے کے بعد آج زبردست تیزی دیکھی گئی ، 100انڈیکس میں4ہزار695پوائنٹس کاریکارڈ اضافہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 3000سے زائد پوائنٹس کے خسارے پر بند ہونے والی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم بعد ازاں انڈیکس 3500 سے زائد پوائنٹس کے خسارے سے 94 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھنے میں آ رہا ہے 99ہزار269 کی سطح پربنددوران کاروبار انڈیکس کی بلندترین سطح 99 ہزار549 ریکارڈ کیا گیا ۔
اس حوالے سے معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ احتجاج کے خاتمے کے ساتھ 100 انڈیکس کی گراوٹ بھی ختم ہو گئی، گزشتہ رات اپوزیشن کا احتجاج ختم ہونے پر اسٹاک ایکسچینج نے بہترین ریکوری کی ہے۔

مزید پڑھیں:  انٹرنیٹ سست روی برقرار، صارفین پریشانی کا شکار