ویب ڈیسک: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ مری پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر کو مری میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے،مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز گزشتہ روز سے ہی مری میں ہیں۔
واضح رہے کہ بیلاروس کے صدر 3روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں اس دوران انہوں نے وزیراعظم سمیت دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں کیں ۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات میں باہمی تعاون اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments