جلا ہوا کنٹینر توجہ کا مرکز

علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کا جلا ہوا کنٹینر توجہ کا مرکز بن گیا

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کا جلا ہوا کنٹینر توجہ کا مرکز بن گیا ۔
تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران گزشتہ روز بانی پی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اورعلی گنڈاپور کا مرکزی کنٹینر گزشتہ رات نذر آتش کردیا گیا تھا جو اب بلیو ایریا میں لوگوں کی توجہ کا مزکز بنا ہوا ہے۔
جلے ہوئے کنٹینر کو ہٹانے کے لیے انتظامیہ اقدامات کررہی ہے تاہم لوگ جل کر خاکستر ہونے والے کنٹینر کے ساتھ سیلفیاں لے رہے ہیں اور ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کا احتجاجی مارچ بشری بی بی اور وزیراعلی امین گنڈاپور کی قیادت میں کل اسلام آباد میں داخل ہوا تھا۔
دونوں رہنماؤں نے اسی کنٹینر پر سوار ہوکر کئی مرتبہ خطاب بھی کیا تھا تاہم حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد پی ٹی آئی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:  مدارس بل:جے یو آئی کی حکومت کو اسلام آباد مارچ کی دھمکی