ویب ڈیسک: 9مئی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب اور زرتاج گل کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، تینوں ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
ملزمان کی طرف سے حاضری سے استثنی کی درخواستیں جمع کروائی گئیں، درخواست میں راستوں کی بندش کو جواز بنایا گیا ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر احمد چٹھہ کی درخواست منظور کر لی جبکہ عمر ایوب اور زرتاج گل کو حکم دیا کہ اپنے کونسل کے زریعے درخواست جمع کروائیں۔
بعدازاں عمر ایوب اور زرتاج گل نے اپنے وکیل کے زریعے حاضری سے استثنی کی درخواستیں جمع کروا دیں جو عدالت نے منظور کر لیں اور درخواستوں پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
Load/Hide Comments