ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری وسائل استعمال کرنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ۔
پشاور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اپنا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مفروضوں کی بنیاد پر درخواست کو نہیں سن سکتے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری ایس او پیز کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔
ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ چیف سیکرٹری نے سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہدایات ملنے کی تردید کی۔
چیف سیکرٹری کے ایس او پیز کے بعد درخواست نہیں سن سکتے۔
Load/Hide Comments