فسادیوں اور ملک دشمنوں

فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دیاجائےگا، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہت اچھی حکمت عملی سے دھرنے کا خاتمہ کیا اور عوام کو سکون میسر ہوا، فسادیوں اور ملک دشمنوں کو مزید موقع نہیں دیا جائے گا ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پر دھاوا بول کر غلط زبانی کی گئی ،اسلام آباد میں خاص طور پر اور ملک میں عمومی طور پر معیشت کو جو نقصان پہنچا وہ سامنے ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپہ سالار نے اسلام آباد پر لشکر کشی سے نمٹنے کے لئے بھر پور تعاون فراہم کیا ، حکومت کو انٹیلی ایجنسیوں اور کی بھر پور معاونت حاصل رہی ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں کئی روز سے دکانیں بند تھیں، فیکٹریوں والے اور دیہاڑی دار مزدور بھی پریشان تھے ان کی ایک وقت کی روٹی محال ہوگئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جڑواں شہر میں بھی زندگی تقریبا معطل ہوچکی تھی، احتجاج کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج نیچے آیا جبکہ چند دن پہلے انڈیکس 99 ہزار 300 تک پہنچا گیا تھا۔
فسادیوں اور ترقی و خوشحالی کے مستقل دشمنوں کی وجہ سے یہ گزشتہ روز نیچے گیا اور پھر آج تقریبا 4 ہزار پوائنٹس بڑے ہیں۔ سرمایہ کار ایک آزاد پرندے کی طرح ہوتا ہے اس کو جہاں سکون میسر ہو اور شور شرابہ نہ ہو وہاں پر سرمایہ کاری کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سخت فیصلے کریں کیونکہ وطن کی ترقی، خوشحالی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے آج کے بعد ان فسادیوں اور پاکستان کے دشمنوں کو مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سکول میں رہائش پذیر سٹاف و ٹیچرز نے طلباء کو احتجاج پر اکسایا، رپورٹ پیش