لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں

لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں میں نمبر ون

ویب ڈیسک: پنجاب میں سموگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، فضائی آلودگی کے باعث لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں میں نمبر ون ہے۔ فضائی آلودگی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی، اس سے وبائی امراض ایک جانب جبکہ امراض طفل دوسری جانب خصوصی طور پر پھیلنے لگے ہیں۔
فضائی آلودگی کے باعث لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں میں نمبر ون پوزیشن پر موجود ہے، صوبائی دارالحکومت کا ایئر کوالٹی انڈیکس 344 ریکارڈ کیا گیا، ملتان میں بھی فضا مضر صحت رہی، جہاں آلودگی کی شرح 575 تک جا پہنچی ہے، جبکہ فیصل آباد کا اے کیو آئی 438 ہو گیا ہے۔
ملک کے دیگر شہروں میں پشاور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 273 اور راولپنڈی کا 175 اور اسلام آباد میں اے کیو آئی 142 ہو گیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا، اس کا اے کیو آئی 291 ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  حکومت گرفتار زخمی کارکنوں سے زبردستی ویڈیوز ریکارڈ کروا رہی ہے،بیرسٹر سیف