ویب ڈیسک: اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا ختم ہونے کے بعد صوبے سے طلب 4ہزار سے زائد ایف سی اہلکاروں کی خدمات صوبے کو واپس کر دی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں آپریشن کے باعث 27ایف سی اہلکار بھی شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ابتدائی طبی امداد دیدی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے سے قبل خیبر پختون خوا سے 4ہزار کے قریب فرنٹیئر کانسٹبلری اہلکاروں کی خدمات طلب کرلی تھیں، جنہیں اسلام آباد میں تعینات کیا گیا تھا۔ احتجاجی دھرنا ختم ہونے کے بعد ایف سی کے اہلکاروں کی اسلام آباد سے واپسی شروع ہو گئی ہے۔
مظاہرین کے پتھراو ¿ کے باعث زخمی ہونے والے ایف سی کے 27 اہلکار بھی شامل ہیں، مظاہرین کی جانب سے فائرنگ، شیلنگ اور پتھراو ¿ کے باعث ایف سی کے 27 اہلکار زخمی ہوئے تھے، جن کا تعلق صوبے کے مختلف علاقوںسے ہے۔
ذرائع کے مطابق احتجاجی دھرنے میں سکیورٹی کے حوالے سے اسلام آباد میں تعینات اضافی چار ہزار ایف سی اہلکاروں کی خدمات صوبے کو واپس کر دی گئیں.
Load/Hide Comments