سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ پوائنٹس

تاریخ رقم، سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ پوائنٹس کاسنگ میل عبورکر لیا

ویب ڈیسک: پی ایس ای میں تاریخ رقم ہو گئی، سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ پوائنٹس کاسنگ میل عبورکر لیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کے درست اقدامات کی بدولت ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو گئی ہے، یہ بہترین اقدامات ہی تھے کہ جس کی بدولت سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ پوائنٹس کاسنگ میل عبورکر لیا۔
ذرائع کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 479 پوائنٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے، اس ھوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ترقی معاشی بہتری کی نوید ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی اور اقتصادی پالیسیز درست سمت میں گامزن ہیں، اس سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں:  فیک نیوز پر 5سال قید یا 10لاکھ جرمانہ ہوگا: ترمیمی بل تیار