چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی

امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئرمین پی سی بی

ویب ڈیسک: آئِی سی سی چمپئنز ٹرافی 2024 کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے پاکستان میں انعقاد کیلئے آئی سی سی سے مسلسل رابطہ ہے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔
انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم بھارت جا کر کھیلیں اور وہ پاکستان میں نہ کھیلے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، اس حوالے سے آئی سی سی اجلاس میں جو فیصلہ ہوگا امید کے پاکستان کے حق میں ہوگا اور ہم جو بھی کر رہے ہیں پاکستان کے لیے بیسٹ کر کے نکلیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کا ہوگیا ہے، جس میں 35 سے 40 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، راولپنڈی سٹیڈیم بھی ساتھ ہی تیار ہوتا تو بہت اچھا ہوتا، انہوں نے کہا کہ ساری صورتحال دیکھ کر آئی سی سی کے ہونے والے اجلاس سے بہتر نتائج لے کر نکلیں گے۔
یاد رہے کہ میگا ایونٹس کے مستقبل پر غور کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ جمعے کو ہونے جا رہا ہے، اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا ے کہ امید ہے میچز پاکستان میں ہی ہونگے۔ اس سے قبل بھارت کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار نے مسائل کھڑے کر دیئے، اور انہوں نے ہائیبرڈ ماڈل پر ایونٹ کے انعقاد کا شوشہ چھوڑ کر شکوک پیدا کر دیئے ہیں.

مزید پڑھیں:  ماضی میں بھی پاکستان کا نعرہ لگایاتھا ،آج بھی لگائیں گے: مولانا امجدخان