پارٹی قائدین کیخلاف 8 مقدمات درج

پی ٹی آئی احتجاج، عمران خان، پارٹی قائدین کیخلاف 8 مقدمات درج

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں پی ٹی آئی احتجاج کےبعد حکومت کی جانب سے عمران خان، پارٹی قائدین کیخلاف 8 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، کارکنان بھِی اس فہرست میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے بعد پارٹی قائدین کیخلاف 8 مقدمات درج کئے گئے ہین، ان مقدمات میں بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم نامزد ہیں۔ تحریک انصاف کی مقامی قیادت سمیت ہزاروں نامعلوم افراد بھی مقدمات میں نامزد کیے گئے ہیں۔
ان مقدمات میں انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ، پولیس پر حملوں، اغوا، کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔ اس حوالے سے تھانہ شہزاد ٹاؤن، سہالہ، بنی گالہ، کھنہ، شمس کالونی، ترنول، نون، نیلور میں ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اوورسیز کی شکایات کے ازالہ کیلئے کمیشن قیام کا قانون منظور