بشریٰ کہاں ہیں

بشریٰ کہاں ہیں، یہ بات عمران خان تک پہنچاوں گی، مریم ریاض

ویب ڈیسک: بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے الزام لگایا ہے کہ بشریٰ علی امین ٹیم کے حبس بجا میں ہیں، ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ بشریٰ کہاں ہیں، کل یہ بات عمران خان تک پہنچاوں گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے الزام لگایا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، ہمیں معلوم تو نہیں کہ وہ کہاں ہیں، لیکن بشریٰ علی امین ٹیم کے حبس بے جا میں ہیں۔
مریم وٹو نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو نہیں معلوم کہ ان کو کہاں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی علی امین گنڈا پور کی ٹیم کے حبس بجا میں ہیں۔
مریم ریاض کے مطابق کل کے آپریشن کے کئی گھنٹے بعد تک ہمیں معلوم نہیں تھا کہ بشریٰ بی بی ہیں کہاں، بس یہی بتایا جارہا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا چلی گئی ہیں، لیکن مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ اس طرح آرام سے نکل کر خیبر پختونخوا چلی جائیں گی کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ وہ ڈی چوک رکنا چاہتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ان سے رابطہ نہیں ہورہا تھا، میں ان کی خیریت پوچھنے کیلئے سب کو کال کررہی تھی، پھر پتا چلا کہ وہ پختونخوا میں ہیں، میں نے پختونخوا کے حکومتی اراکین کو کہا کہ اگر وہ محفوظ ہیں تو ان سے کہیں ہم سے رابطہ کریں، لیکن اس کے باوجود کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ شب تک میں کہتی رہی کہ بشریٰ بی بی اگر ٹھیک ہیں تو میرا ان سے رابطہ کروائیں پر کوئی رابطہ نہیں کروایا گیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ رابطوں میں ناکامی کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت بشریٰ سے رابطہ ہوا۔
مریم ریاض نے کہا کہ رابطہ ہونے پر میں نے پوچھا کہ آپ مرضی سے گئی ہیں؟ تو انہوں نے نفی میں جواب دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ ہورہی تھی، انہوں نے مجھے وہاں سے نکالا، مجھے نہیں معلوم کہ میں اب کہاں ہوں۔ اس کے بعد اب معلومات مل رہی ہیں کہ انہیں کہیں اور منتقل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حیرت ہے اگر سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے بھی انہیں کہیں منتقل کیا گیا تو کسی کو تو معلوم ہونا چاہیے۔ بشریٰ کی خیریت کیلئے میں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو کافی کالز کیں، لیکن کوئی کال بیک نہیں آئی، مجھے کچھ نہیں بتایا جا رہا، بشریٰ کہاں ہیں کل یہ بات عمران خان تک پہنچاوں گی۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ 2کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر