بشریٰ بی بی کے فرار

اسلام آباد سے بشریٰ بی بی کے فرار کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

ویب ڈیسک: اسلام آباد سے بشریٰ بی بی کے فرار کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ بشریٰ بی بی کے اپنی گاڑی سے علی امین گنڈاپور کی گاڑی میں منتقل ہونے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جناح ایونیو پر آپریشن کے بعد بشریٰ بی بی اپنی گاڑی میں سیکٹرجی 8 پہنچیں، بشریٰ بی بی سیکٹر جی 8 میں اپنی گاڑی سے علی امین کی گاڑی میں سوار ہوئیں، اور یہ رات 11 بج کر57 منٹ کا وقت تھا۔
وائرل ویڈیو میں علی امین گنڈاپور کی سکیورٹی ٹیم کی 2 گاڑیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، پھر گاڑیوں سیکٹر جی 8 سے مارگلہ روڈ کی طرف روانہ ہوئیں۔ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور مارگلہ روڈ سے پیر سوہاوہ روڈ پر گئے اور خیبرپختونخوا کی طرف نکل گئے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد سے بشریٰ بی بی کے فرار کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ بشریٰ بی بی کے اپنی گاڑی سے علی امین گنڈاپور کی گاڑی میں منتقل ہونے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  زیرالتواء شکایات کا جائزہ، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہوگا