ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف خاتمے کیلئے بی بی کی کوششیں جاری ہیں، لیکن جلد ہی پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے، میں بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی پی ٹی آئی پاکستان بن جائےگی۔ تحریک انصاف کے خاتمے کیلئے بی بی کی کوششیں جاری ہیں، پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ منہ دکھانےکے قابل نہیں رہی۔ سینیٹر واوڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے 9 مئی کرانا گدھ کا کام تھا، گدھ نے ہی بانی پی ٹی آئی کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کھائے، بانی پی ٹی آئی کے اقتدار میں گدھ نے گوگی گینگ سے سارے کام کرائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سنگجانی میں جلسے کرنے پر راضی ہوجاتے تو عزت رہ جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں اور کروں گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کہہ چکی ہے کہ اس خاتون نے ہمارے لیے مصیبت بنائی، علی امین گنڈاپور گرفتار نہیں ہوں گے لیکن بی بی ضرور گرفتار ہوں گی۔
Load/Hide Comments