تمام سکول کھل گئے

4روز بند رہنے والے اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام سکول کھل گئے

ویب ڈیسک: احتجاج اور دھرنے کے باعث 4روز بند رہنے والے اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام سکول کھل گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں معمولات زندگی معمول پر آ گئے، راستے کھل گئے اور سکول و دیگر تعلیمی ادارے بھی کھل گئے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام نجی اور سرکاری سکول احتجاج کے باعث 4 دن کی بندش کے بعد آج جمعرات سے کھل گئے ہیں، حالات بہتر ہونے پر جڑواں شہروں کے سکول آج 28 نومبر سے دوبارہ کھولے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج تمام سرکاری اور نجی سکول اور کالج دوبارہ کھل جائیں گے، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشنز نے بھی آج سکول کھولنے کی تصدیق کی ہے، اور اس حوالے سے بچوں کے والدین کو واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ تمام دفاتر بھی کھل گئے ہیں اور اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی حاضری دوبارہ شروع ہو گئی ہے، چار دن کے بعد جڑواں شہروں میں تجارتی مراکز کھل گئے، انٹرنیٹ اور میٹرو سروس بحال کردی گئی جبکہ معمولات زندگی لوٹنے پرعوام نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی شرح میں کمی کے باوجود سبزیاں و دیگر اشیاء کی قیمتیں بے قابو