ایک اور پولیو کیس رپورٹ

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ، تعداد 56 ہوگئی

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہو گیا، جس کے بعد ملک میں کیسز کی تعداد 56 ہو گئی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پولیو کا کیس ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہوا ہے۔
ذراءع نے بتایا ہے کہ اس نئے کیس کے رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو کے رپورٹ کیسز کی تعداد 7 ہو گئی جبکہ اس کے ساتھ ہی ملکی سطح پر پولیو کیسز کی تعداد 56 تک جا پہنچی۔
رواں سال سب سے زیادہ پولیو کیسز صوبہ بلوچستان سے رپورٹ ہوئے جن تعداد 26 ہے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا سے 15، سندھ سے 13، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان سے 4 روز قبل بھی پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملے تیز، اے ایس آئی شہید، 3 اہلکار زخمی