ویب ڈیسک: تخت بھائی میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے 35 سالہ شخص کی شناخت موسیٰ کے نام سے ہوئی۔
واقعات کے مطابق تخت بھائی کے علاقے شاہ نور پل میں صبح سویرے نا معلوم تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ موسیٰ ولد یار گل نامی جوان جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم نے پہنچتے ہی جاں بحق شخص کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال تخت بھائی منتقل کر دیا، جس کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments