ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی استحکام اور ترقی کیلئے ہرممکن اقدام اٹھاؤں گا، 100 انڈیکس کا ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کرنا حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بھروسے کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچینج میں سنگ میل عبور کرنے کیلئے حکومتی معاشی ٹیم اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مصروف عمل حکام کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، قوم سے عہد کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی، اللہ کے فضل و کرم سے میری قربانی رائیگاں نہیں گئی۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے جس کی بدولت شرح سود 15 فیصد اور ترسیلات زر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے یونہی محنت کرتے رہیں گے، جبکہ ملک کے دشمن اسے ڈی ریل کرنے میں لگے ہیں، ان کی ملک دشمنی اور مزموم مقاصد میں کبھی انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Load/Hide Comments