گولہ پھٹنے سے دو بچے زخمی

جنوبی وزیرستان لوئر میں گولہ پھٹنے سے دو بچے زخمی

ویب ڈیسک: ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں گولہ پھٹنے سے دو بچے زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحصیل برمل کے علاقہ راغزائی میں راکٹ گولہ پھٹنے کا واقعہ رونما ہوا۔
اس واقعہ میں سکول کے 2 نوعمر بچے شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں امداد اللّٰہ اور منیر شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں بچے علاج کیلئے ڈی آئی خان منتقل کردیے گئے۔

مزید پڑھیں:  جی ایچ کیو حملہ کیس، 25ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری