ویب ڈیسک: گاڑی سمیت ڈرائیورز اور گارڈز لاپتہ ہونے پر عمرایوب نے درخواست تھانہ مکھنیال میں دیدی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے دو ڈرائیور اور دو گارڈز کی گاڑی سمیت لاپتہ ہونے کی درخواست تھانہ مکھنیال میں دیدی۔ درخواست میں لاپتہ افراد سے رابطے کا ذکر ہری پور کی حدود جبری گاوں کا کیا گیا۔ عمر ایوب کی جانب سے گاڑی میں اہم کاغذات سمیت دیگر قیمتی سامان گاڑی میں موجود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کی جانب سے تھانہ مکھنیال کی حدود جبری سے نامعلوم افراد کہ جانب سے 2گارڈز اور 2ڈرائیور کو گاڑی سمیت زبردستی لے جانے کا الزام لگایا ہے۔ یاد رہے کہ گاڑی سمیت ڈرائیورز اور گارڈز لاپتہ ہونے پر عمرایوب نے درخواست تھانہ مکھنیال میں دیدی۔
Load/Hide Comments