رات 9بجے کے بعد آمدورفت بند

باجوڑ میں چوری وارداتیں، رات 9بجے کے بعد آمدورفت بند

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ میں چوری وارداتیں بڑھنے کی وجہ سے علاقہ مشران کی جانب سے رات 9بجے کے بعد آمدورفت بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جرگہ مشران نے فیصلہ میں کہا ہے کہ اگر کوئی شخص رات 9بجے کے بعد کسی شخص کے پاس جائے گا، تو اسے مطلع کرے گا، اگر نو بجے کے بعد کوئی شخص بغیر اطلاع کسی علاقے میں گیا تو اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔
جرگہ مشر گل کریم خان کی جانب سے کہا گیا کہ رات 9بجے کے بعد بغیر آمددورفت بند ہونے کے اعلامیہ کے باوجود اگر کوئی اطلاع دیئے بغیر کسی علاقے میں گیا اور مارا گیا تو ڈی پی او سے درخواست ہے کہ وہ اس کا ایف آئی آر درج نہ کریں۔
یاد رہے کہ ضلع باجوڑ میں چوری وارداتیں بڑھنے کی وجہ سے علاقہ مشران کی جانب سے رات 9بجے کے بعد آمدورفت بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ، خصوصی افراد کے حقوق کے لیے واک کا انعقاد