وزیراعلی، بشری بی بی ودیگر

مانسہرہ کے نجی ہوٹل میں وزیراعلی، بشری بی بی ودیگر رہنماوں کی میٹنگ

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کے نجی ہوٹل میں وزیراعلی، بشری بی بی ودیگر رہنماوں کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. بشریٰ بی بی بحی نجی ہوٹل منتقل ہو گئیں، اس سے قبل وہ سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی رہائشگاہ پر قیام پذیر تھیں.
وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے مانسہرہ کے ایک نجی ہوٹل میں قیام کیا، اس موقع پر شوکت یوسفزئی، عمر ایوب، بابر سلیم سواتی اور دیگر بھی ہوٹل پہنچ گئے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماوں سے میٹنگ کی.
اجلاس میں کمشنر ہزارہ ظہر السلام، ڈی آئی جی سمیت دیگر افسران موجود ہیں۔ یاد رہے کہ مانسہرہ کے نجی ہوٹل میں‌ وزیراعلی، بشری بی بی ودیگر رہنماوں کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے بشریٰ بی بی بابر سلیم سواتی کی رہائشگاہ سے نجی ہوٹل منتقل ہو گئی ہیں.

مزید پڑھیں:  جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان و دیگرپرفرد جرم عائد