ویب ڈیسک: ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں زمرد کان میں رسی ٹوٹنے سے دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق زمرد کان میں کام کرنے والے دو مزدور ٹیلے کی رسی ٹوٹنے سے جاں بحق ہوئے ہیں، دونوں مزدور زمرد کان کی سرنگ میں کام کررہے تھے۔
زمرد کان کے دیگر مزدوروں نے دونوں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی نعشوں کو نکال کر سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا،جاں بحق مزدوروں کا تعلق شانگلہ سے بتایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments