ویب ڈیسک:پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ کوہ پیما کے مطابق زلزلے کی شدت5.2ریکارڈ کی گئی ۔
زیر زمین زلزلے کی گہرائی 212 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے۔
علاوہ ازیں نوشہرہ ،سوات ، ملاکنڈ ،لوئر دیر ، ایبٹ آباد ، ہری پور سمیت مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلے کے باعث لوگوں میںخوف و ہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
Load/Hide Comments