ویب ڈیسک: پاکستان میں امریکی شہریوں کیلئے 16دسمبر تک ایڈوئزری جاری کر دی گئی۔ ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پشاور سرینا ہوٹل کے پاس جانے سے گریز کریں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں امریکی شہریوں کیلئے 16دسمبر تک ایڈوئزری جاری کرتے ہوئے متنبہہ کیا گیا ہے کہ امریکی اہلکار اور امریکی شہری 27 نومبر سے 16 دسمبر 2024 تک سکیورٹی وارننگ جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ انتباہ معتبر سیکورٹی معلومات پر مبنی ہے۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی شہری اس عرصے کے دوران ہوٹل اور ہوٹل کے آس پاس کے علاقے جانے سے گریز کریں اور سفری منصوبوں پر نظر ثانی کریں۔ امریکی شہریوں کو 10 ستمبر 2024 کو دہشت گردی کی وجہ سے صوبہ خیبر پختونخوا کے لیے سفری ایڈوائزری کے بارے میں بھی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔
مشن کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو اپنے ذاتی حفاظتی طریقہ کار پر نظرثانی کرنی چاہیے، اپنی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کریں اور اپنے اردگرد کے حالات سے باخبر رہیں۔ ایڈوائزری میں شناخت رکھنے اور مقامی حکام کے ساتھ تعاون کرنے اور سفری رپورٹس کا جائزہ لینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments