ویب ڈیسک: یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 3.15 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل میں 3.20 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 4روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو ہوگا۔
وزارت پٹرولیم وزرات خزانہ کو ورکنگ بھجوائے گی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کافیصلہ کیا تھا۔
اس وقت پیٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے لٹر ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہے۔
Load/Hide Comments