عمران خان کی سختیاں

ہماری غلطیوں سے عمران خان کی سختیاں بڑھ رہی ہیں، شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے ایک بار پارٹی قیادت کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سختیاں بڑھ رہی ہیں ۔
اپنے بیان میں سابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا شوہر بغیر جرم کے جیل میں ہے وہ کیوں نہ سڑک پر نکلتیں؟ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ باقی لیڈر شپ نے کیا کیا؟ مرکزی لیڈر شپ کہاں تھی؟
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی میں دھرنا دینے کی اجازت دی تو اس پر عمل کیوں نہیں ہوا؟موجودہ حالات کی تمام تر ذمہ داری مرکزی قیادت پر عائد ہوتی ہے،سیاست کے اندر حالات کو دیکھ کر حکمت عملی بنائی جاتی ہے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا ہمیں اللہ نے بہت بڑا موقع دیا جو ہم نے ضائع کر دیا، اگر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھتے تو آج نتائج کچھ اور ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری غلطیوں سے بانی پی ٹی آئی کی سختیوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، جو ہوا اس کی تمام تر ذمہ داری پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پرعائد ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شوکت یوسفزئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کی قیادت پر بھی سوال اٹھا چکے ہیں، ان کا کہنا تھا احتجاج کے دوران شیر افضل مروت بھی غائب تھے، پنجاب کی قیادت بھی موجود نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:  سوات :پولیس چوکی میں شہری کو قتل کرنے میں ملوث 3پولیس اہلکارگرفتار