پولیس کی جانب سے کارکنوں کو شیل

پی ٹی آئی احتجاج: پولیس کی جانب سے کارکنوں کو شیل فراہمی کا انکشاف

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے احتجاج کے لئے پولیس کی جانب سے کارکنوں کو شیل فراہم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر اسلام آباد احتجاج کے لئے دو ڈی پی اوز نے پی ٹی آئی کارکنوں کو آنسو گیس کے شیل فراہم کیے تھے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ایسی خبریں منظر عام آئی تھی کہ مظاہرین نے پولیس پر آنسو گیس فائر کیے تھے۔ انکشاف کے بعد ایک مراسلہ جاری ہوا جس میں کے پی پولیس کو دستیاب آنسو گیس شیل کے مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں ایسی اطلاعات پر سوشل میڈیا پر زیرگردش تھیں کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے آنسو گیس مارکیٹ سے خریدے تھے، تاہم اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل کمیشن کے 2 اجلاس آج طلب، ججز تعیناتی زیر غور