جماعت اسلامی مخالفت

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے صوبے میں گورنر راج کی مخالفت کردی

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے صوبے میں گورنر راج کی مخالفت کردی ۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے گورنر راج کی باز گشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ وفاقی حکومت کا خلاف آئین اقدام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی موجودگی میں گورنر راج لگانے کی باتیں وفاقی حکومت کی بدنیتی ہے جماعت اسلامی گورنر راج کی بھر پور مخالفت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی وزیر امیر مقام کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے ۔
عبدالواسع نے مزید کہا کہ منتخب حکومت اور اسمبلی کی موجودگی میں گورنر راج کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی ۔

مزید پڑھیں:  چمن میں شدید سردی، سوختنی لکڑی کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ