ویب ڈیسک: پاکستان نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 99رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2سے جیت لی۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 303رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے دیئے گئے304رنز کے ہدف کے جواب میں میزبان ٹیم 41ویں اوور میں 204رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیے،پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے 99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ صائم ایوب نے 31، عبداللہ شفیق نے 50، محمد رضوان نے 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
304 رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 204رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
میزبان ٹیم کے کریگ ایروین 51 اور برین بیننٹ 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔ تاڈیواناشے اور سین ولیمز نے 24 ، 24 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور ابرار احمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رف اور عامر جمال نے بھی 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل اکرام اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ لی۔
Load/Hide Comments