ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن کیا ہے جس میں سرغنہ سمیت 4دہشت گرد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق 27نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے دوران 4 دہشت گرد بشمول ان کے سرغنہ باتور ہلاک ہوگئے جبکہ 3زخمی ہوئے۔
علاقے میں ممکنہ طور پر چھپے ہوئے دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Load/Hide Comments