ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب ) کی ٹیم 190ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی گرفتاری کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم دوگاڑیوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچی ہے،بشری بی بی کو گرفتار کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ٹیم مشاورت سے کرے گی۔
قومی احتساب کی ٹیم وزیراعلیٰ ہاؤس میں آمد واخراج کا اندراج کرانے کی کاروائی مکمل کرے گی۔
ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی گرفتاری کا فیصلہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب خیبر پختونخوا کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کی بھی مدد لی جائیگی۔
Load/Hide Comments