پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،موجودہ سیاسی صورتحال پر غور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تجاویز کا تبادلہ کیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران ایڈوکیٹ جنرل کے ساتھ خیبر پختونخوا میں گورنر راج بارے قانونی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے دوران کور کمیٹی کو بتایا گیا کہ گورنر راج لگانے کے کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔
ایڈوکیٹ جنرل کے مطابق کرم کے حالات کو جواز بنایا گیا تو یہ کوئی جواز نہ ہوگاکیونکہ کرم سے بدترین حالات وزیرستان اور دیگر قبائلی علاقوں میں رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں وفاقی حکومت کے فیصلوں پر شدید تنقید کی گئی ۔

مزید پڑھیں:  کارکنوں کی ہلاکت کا کیس اقوام متحدہ لے کر جائینگے، عمران خان کی ٹویٹ