2موٹر سائیکل سوار جاں بحق

پشاور: خزانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ،2موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ خزانہ کی حدود بخشو پل مقبرہ کے ساتھ پیش آیا جہاں پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ جس پر موٹر سائیکل فرار ہونے لگے ۔
پولیس نے معاقب کیا جس پر موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ،فائرنگ کے نتیجے میں پولیس گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔
پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل گر کر زمین پر گرگئے جوکہ بعد میں جان کی بازی ہار گئے ۔
مارے جانے ولوں کی شناخت شکیل ولد زاکر سکنہ افغانستان اور نہار ولد سرمست سکنہ لڑمہ کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے ۔
مبینہ ملزمان نے اس سے قبل بھی شہید گلفگت حسین پولیس کے ساتھ مقابلہ کیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار فائربندی پر عملدرآمد، پولیس و فورسز اہلکار تعینات