چکن گونیا وائرس کے 6کیسز

پشاور: شمشتو کیمپ میں چکن گونیا وائرس کے 6کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک:پشاور کے شمشتو کیمپ میں چکن گونیا وائرس کے 6کیسز سامنے آگئے ہیں ۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے چکن گونیا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اور اس کی علامات 3سے 7دن تک ظاہر ہوتی ہیں۔
محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ چکن گونیا کی علامات میں بخار، سر درد، جوڑوں میں درد، سوجن اور جلد پر خارش شامل ہیں۔
اس سلسلے میں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ مچھروں سے بچائو کے لیے اقدامات کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  خال میں‌ تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن، تھڑے مسمار