ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف عمران خان کی رہائی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے واضح کیا ہے کہ میرے اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں پروپیگنڈے کے علاوہ کچھ نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کروں گا، جو کچھ ہوا اور مسقبل میں کیا کرنا ہے وہ سب خطاب میں بتاؤں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔
Load/Hide Comments