ویب ڈیسک: ضلع کرم میں جھڑپیں بدستور جاری ہیں ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر فائرنگ کے نتیجے میں مزید 15افراد جاں بحق ہو گئے ۔
تازہ اطلاعات کے مطابق ضلع کرم میں فریقین کے درمیان لڑائی کا سلسلہ آج ساتویں روز بھی جاری رہا اس دوران مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں مزید 15افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔
جھڑپوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 120سے زائد افراد جان بحق جبکہ 150تک زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کانوائی پر حملے سے شروع ہوا تھا ۔
دوسری جانب علاقے میں انٹرنیٹ بندش سے بینکوں کا نظام بھی بند جبکہ روڈ بندش سے اشیا ئے خوردونوش ، ادویات اور گیس پٹرول کا بحران پیدا ہو گیا ہے ۔
Load/Hide Comments