ویب ڈیسک: مہمند میں گھر پر دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ضلع مہمند کی تحصیل امبار اتمان خیل چار گلی میں پیش آیا جہاں مولانا محمد عرف مشین ملا کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا ۔
بم حملے میں ایک بچہ جاں بح قبحق جبکہ خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔
تمام زخمیوں کو فوری طورپر باجوڑ خار ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
دوسری جانب علاقے کے عوام نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
Load/Hide Comments