ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ اسلام آباد میں تشدد کی مذمت کرتے ہیں ۔
سکھر میں باب الاسلام سندھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایک صوبے سے قافلے آرہے ہیں تو اس وقت راستے دیے گئے اور پیچھے ہٹ گئے،کہا کہ گولی نہیں چلانا چاہتے، جب ڈی چوک پہنچ گئے توپھرگولی کیوں چلائی؟۔
انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کے فیصلے سے غرض نہیں کہ انہوں نے فیصلہ غلط کیا یا صحیح، وہ اپنے فیصلے کے خود ذمہ دار ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ہرپارٹی کو جلسہ اور مظاہرہ کرنے کا حق حاصل ہے، مجھے بھی اور میرے مخالف کو بھی یہ حق حاصل ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم اسلام آباد میں حکمرانوں کے پرتشدد رویے کی مذمت کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments