ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جو کچھ بھی ہوا اس کا احتساب اورجواب طلبی عمران خان کریں گے۔
اپنے بیان میں مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق ڈی چوک پہنچنا تھا لیکن ڈی چوک میں پارٹی قیادت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سیاسی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور نہ ہی اس میں شرکت کی۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی میں بشریٰ بی بی آئیں لیکن انہیں مدعو نہیں کیاگیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بشری ٰبی بی غصے میں نہیں مایوسی کی کیفیت میں تھیں اور جب بشری بی بی نے سوال کیا کہ آپ لوگ ڈی چوک پر کیوں نہیں پہنچے اس پر بیرسٹر سیف نے جھوٹ بولا تھاکہ بانی سنگجانی پررضامندہوگئے ہیں۔
Load/Hide Comments