پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے قرار داد

پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )پر پابندی کے لئے قرار داد جمع کرادی گئی۔
ن لیگ رکن پنجاب اسمبلی رانامحمد فیاض نے پی ٹی آئی پرپابندی کی قراردادسیکرٹری اسمبلی کوجمع کرادی جس میں تحریک انصاف پر فوری طور پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرار داد کے متن کے مطابق کچھ عرصے سے سیاست کی آڑ میں ایک انتشار پسند گروہ سماجی روایات کی مکمل طور پردھجیاں بکھیر رہا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ انتشاری ٹولے نے وطن عزیز اور اس کی سلامتی کے ضامن اداروں کے خلاف بھیانک سازش کی اور اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے ملک میں خانہ جنگی کرانے کی ناکام کوشش کی گئی۔
قرارداد کے مطابق یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ 24 نومبر کے ذمہ داروں اور منصوبہ سازوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایاجائے، اس انتشاری ٹولے پر جو ایک سیاسی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے فی الفور پابندی عائد کی جائے۔

مزید پڑھیں:  باڑہ میں فائرنگ سے سرکاری سکول کا معلم جاں بحق