بشریٰ بی بی کی گرفتار کیلئے

بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئےپشاورآنے والی نیب ٹیم خالی ہاتھ لوٹ گئی

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتاری کیلئے پشاور آنے والی قومی احتساب بیورو (نیب )کی ٹیم خالی ہاتھ راولپنڈی لوٹ گئی ۔
ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ہوم سیکرٹری کو نیب حکام کی جانب سے تحریری طور پر کہا گیا ہے کہ وہ ملزمہ کی گرفتاری کے سلسلے میں تعاون کریں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے غیر حاضری کی بنیاد پر بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں مقدمے کی گزشتہ چار سماعتوں سے بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں۔
مقدمے میں تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں اور ملزمان عمران خان اور بشری بی بی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت اپنا بیان قلمبند کروانا ہے لیکن ابھی تک ان دونوں ملزمان نے اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔
مقدمے میں ملزمان کے بیان کے بعد فریقین کی جانب سے حتمی دلائل دیے جائیں گے جس کے بعد اس مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس مقدمے میں شہزاد اکبر زلفی بخاری نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے سربراہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے کو اشتہاری قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک دشمن پراپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ