ٹرمپ کی حکومت آنے سے

ٹرمپ کی حکومت آنے سے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا،پاکستان

ویب ڈیسک: پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت آنے سے دو طرفہ تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ حکومت آنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی بھوک ہڑتال پر شدید تشویش ہے، حریت رہنما یاسین ملک کو فوری طور پر صحت سہولتیں فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سکیورٹی صورتحال بات چیت کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نے چینی سفارت خانے کو چینی باشندوں کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:  سندھ ہائیکورٹ نے عارف علوی کو گرفتار کرنے سے روک دیا