پولیس افسران کی سرزنش

بشریٰ بی بی اور گنڈاپور کی ڈی چوک سے نکل جانے پر پولیس افسران کی سرزنش

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اوروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکے ڈی چوک سے واپس نکل جانے کے معاملے پر ایس پی یو کے افسران کی سرزنش بھی کی گئی ہے۔
اس ضمن میں ڈی آئی جی آپریشنز نے دامن کوہ پرتعینات ایس پی یو کی نفری کوطلب کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ بشریٰ بی بی اورگنڈا پورکیسے دامن کوہ کے راستے خیبرپختونخوا گئے؟ذرائع کے مطابق ایس پی یو کے افسران کی سرزنش بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد سے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور منگل کی شب مانسہرہ پہنچے تھے۔
تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے کنٹینر سے اتر کر اسلام آباد چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر گوہراور علیمہ خان کے درمیان اڈیالہ جیل میں تکرار