لبنان پر حملے

جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر حملے، 78شہری شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پرحملے جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 78لبنانی شہری شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 70 سے زائد لبنانی شہری شہید اور 266زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں میں لبنان میں مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 4ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی افواج نے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جمعرات کو ہونے والے حملوں میں کم از کم 42 افرادشہید ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں 9 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ نصیرات میں ہی دوسرے حملے میں ایک فلسطینی شہید اور الجزیرہ کا کیمرامین زخمی ہوا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ میں جاری حملوں کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 44 ہزار 330 فلسطینی شہید اورایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بغاوتوں کا احتساب نہ ہوا تو مزید واقعات ہونگے، خواجہ آصف