ویب ڈیسک: توشہ خانہ 2 کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج پھر عائد نہ ہو سکی۔
اسپیشل کورٹ ایف آئی اے جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک بغیر کسی کارروائی ملتوی کر دی۔
توشہ خانہ 2 کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست مسترد کی گئی تھیں۔
اسپشل جج سینٹرل نے 30 ستمبر کو اس کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے 2 اکتوبر کی سماعت میں فرد جرم عائد کرنے کا کہا تھا۔
Load/Hide Comments