ویب ڈیسک: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے ڈینٹل کی ڈگری کو بھی 5 سالہ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
اس سلسلے میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے تمام یونیورسٹیوں کو باقاعدہ احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔
ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پہلے ہی بی ڈی ایس کی ڈگری 5 سال کی کردی ہے اور اب کونسل نے پاکستان کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ 4 سال کی ڈگری کی وجہ سے پاکستانیوں کو بیرون ملک تعلیم اور نوکریوں کے حصول میں مشکلات تھیں لہذا پانچواں سال کلرک شپ کا ہوگا جس کے بعد ایک سالہ ہاس جاب ہوگی۔
ترجمان کے مطابق بی ڈی ایس 5 سالہ کرنے کا فیصلہ سیشن 25-2024 سے نافذ العمل ہوگا۔
Load/Hide Comments