عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ

بشریٰ بی بی عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ ہے ، فیصل واوڈا

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کے لئے خطرہ ہے ۔
اپنے ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کیلئے بہت فکرمند ہوں، ان کی زندگی کو خطرہ ہے، اگر عمران خان کو بچانا ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک بشریٰ بی بی ساتھ ہیں، عمران خان کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی، بشری بی بی کبھی عمران خان کو دہی کھلادیتی ہیں کبھی کچھ اور چیز ،یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھاکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج:جھوٹی خبروں پر فیک نیوزواچ ڈاگ کی رپورٹ جاری