ویب ڈیسک: ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم کردی گئی۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا جس کے مطابق کئی روزتعلیمی ادارے بند رہنے کے باعث طلبہ کی تعلیم میں حرج ہوا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کل سے ہفتے کا دن ورکنگ ڈے گردانا جائے گا۔
نئے فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے یکم فروری 2025 تک ہو گا۔
Load/Hide Comments